حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی گریہ وزاری کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم ابْنَةً لَهُ تَقْضِي فَاحْتَضَنَهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَمَاتَتْ وَهِيَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَصَاحَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَقَالَ يَعْنِي صلی الله عليه وسلم أَتَبْکِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ فَقَالَتْ أَلَسْتُ أَرَاکَ تَبْکِي قَالَ إِنِّي لَسْتُ أَبْکِي إِنَّمَا هِيَ رَحْمَةٌ إِنَّ الْمُؤْمِنَ بِکُلِّ خَيْرٍ عَلَی کُلِّ حَالٍ إِنَّ نَفْسَهُ تُنْزَعُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ وَهُوَ يَحْمَدُ اللَّهَ تعالی
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لڑکی قریب الوفات تھیں ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو گود میں اٹھایا اور اپنے سامنے رکھ لیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہی رکھے رکھے ان کی وفات ہوگئی ام ایمن (جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک باندی تھیں) چلا کر رونے لگیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا اللہ کے نبی کے سامنے ہی چلا کر رونا شروع کر دیا۔ (چونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو بھی ٹپک رہے تھے اس لئے انہوں نے عرض کیا کہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم) آپ بھی تو رو رہے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ رونا ممنوع نہیں یہ اللہ کی رحمت ہے (کہ بندوں کے قلوب کو نرم فرمائیں اور ان میں شفقت ورحمت کا مادہ عطا فرمائیں) پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن ہر حال میں خیر ہی میں رہتا ہے حتی کہ خود اس کا نفس نکالا جاتا ہے اور وہ حق تعالیٰ شانہ کی حمد کرتا ہے۔
Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu reports that one of the daughters of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam was on her death bed. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam picked her up and put her before him. She passed away in his presence. Ummi Ayman (who was a slave girl of Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam) began wailing aloud. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said: "Are you crying before the Messenger of Allah?" (because tears were also flowing from the eyes of Sayyidina Rasulullah Sallallahu'Alayhi Wasallam). She said: 'Do I not see you cry?' Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam replied: "This crying is not prohibited. It is a mercy of Allah". (He softens the hearts of His servants, and creates love and mercy in them). Rasulullah Sallallahu'Alayhi Wasallam then said: "A Muslim is at peace at all times. even when his soul is being taken out, he is busy uttering the hamd (praises) of Allah".
