ان روایات کا ذکر جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَی الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَتْ عَائِشَةُ وَسُئِلَتْ حَفْصَةُ مَا کَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم فِي بَيْتِکِ قَالَتْ مِسْحًا نَثْنِيهِ ثَنِيَّتَيْنِ فَيَنَامُ عَلَيْهِ فَلَمَّا کَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ قُلْتُ لَوْ ثَنَيْتَهُ أَرْبَعَ ثَنْيَاتٍ لَکَانَ أَوْطَأَ لَهُ فَثَنَيْنَاهُ لَهُ بِأَرْبَعِ ثَنْيَاتٍ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ مَا فَرشْتُمْ لِيَ اللَّيْلَةَ قَالَتْ قُلْنَا هُوَ فِرَاشُکَ إِلا أَنَّا ثَنَيْنَاهُ بِأَرْبَعِ ثَنْيَاتٍ قُلْنَا هُوَ أَوْطَأُ لَکَ قَالَ رُدُّوهُ لِحَالَتِهِ الأُولَی فَإِنَّهُ مَنَعَتْنِي وَطَائَتُهُ صَلاتيَ اللَّيْلَةَ
امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے یہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر کیسا تھا انہوں نے فرمایا کہ چمڑے کا تھا جس کے اندر کھجور کے درخت کی چھال بھری ہوئی تھی ۔ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے گھر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر کیسا تھا انہوں نے بتایا کہ ایک ٹاٹ تھا جس کو دوہرا کر کے ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے بچھا دیا کرتے تھے ۔ ایک روز مجھے خیال ہوا کہ اس کو چوہرا کر کے بچھا دیا جائے تو زیادہ نرم ہو جائے گا میں نے ایسے ہی بچھا دیا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کو دریافت کیا کہ میرے نیچے رات کو کیا چیز بچھائی تھی ؟ میں نے عرض کیا کہ وہی روز مرہ کا بستر تھا رات کو اسے چوہرا کر دیا تھا کہ زیادہ نرم ہوجائے ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پہلے ہی حال پر رہنے دو، اس کی نرمی رات کو مجھے تہجد سے مانع ہوئی۔
Imaam Muhammad AI-Baaqir Radiyallahu 'Anhu says that someone asked Ummul Mu'mineen 'Aayeshah Radiyallahu 'Anha: 'How was the bed of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam in your house?' She replied: 'It was made of leather, in which was filled the coir of the date palm'. Hafsah Radiyallahu 'Anha was asked how was the bed of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam in your house? She replied: 'It was a canvas folded into two, which was spread for Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam to sleep on. On one night I thought if I folded it into four and spread it, it would become softer. I folded it and spread it that way. In the morning Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam asked: 'What did you spread for me last night? I replied: 'It was the same bed, I only folded it into four so that it may become softer'. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said: 'Leave it in its original form. Its softness deprived me of my prayers (tahajjud) at night'.
