ان روایات کا ذکر جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم
راوی:
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ مُسْلِمٍ الأَعْوَرِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيَشْهَدُ الْجَنَائِزَ وَيَرْکَبُ الْحِمَارَ وَيُجِيبُ دَعْوَةَ الْعَبْدِ وَکَانَ يَوْمَ بَنِي قُرَيْظَةَ عَلَی حِمَارٍ مَخْطُومٍ بَحَبْلٍ مِنْ لِيفٍ وَعَلَيْهِ إِکَافٌ مِنْ لِيفٍ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم مریضوں کی عیادت فرماتے تھے جنازوں میں شرکت فرماتے تھے گدھے پر سوار ہو جاتے تھے غلاموں کی دعوت قبول فرما لیتے تھے آپ بنو قریظہ کی لڑائی کے دن ایک گدھے پر سوار تھے جس کی لگام کھجور کے پھرٹوں کی اور کاٹھی بھی اس کی تھی۔
Anas Radiyallahu 'Anhu reports: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam visited the sick, attended funerals, rode on donkeys, accepted the invitations of slaves. On the day of the battle of Banu Qurayzah, he rode on a donkey, the reigns of which were made of date palm leaves. On it was also a saddle made of date palm leaves".
