ان روایات کا ذکر جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم
راوی:
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَعَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلا خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم فَقَرَّبَ مِنْهُ ثَرِيدًا عَلَيْهِ دُبَّائُ قَالَ فَکَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَأْخُذُ الدُّبَّائَ وَکَانَ يُحِبُّ الدُّبَّائَ قَالَ ثَابِتٌ فَسَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ فَمَا صُنِعَ لِي طَعَامٌ أَقْدَرُ عَلَی أَنْ يُصْنَعَ فِيهِ دُبَّائُ إِلا صُنِعَ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک درزی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی۔ کھانے میں ثرید تھا اور اس پر کدو پڑا ہوا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کدو چونکہ مرغوب تھا اس لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سے کدو نوش فرمانے لگے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد سے میرے لئے کوئی کھانا تیار نہیں کیا گیا جس میں مجھے کدو ڈلوانے کی قدرت ہو اور کدو اس میں نہ ڈالا گیا ہو۔
Anas Radiyallahu 'Anhu reports that a tailor invited Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. Thareed was served, in which dubbaa (dodhi -gourd) was added. As Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam loved dubbaa (dodhi-gourd) he began eating it. Anas Radiyallahu 'Anhu says: "After that no food was prepared for me, wherein if gourd could be added, it was added".
