حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے گزر اوقات کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ أَلَسْتُمْ فِي طَعَامٍ وَشَرَابٍ مَا شِئِتُمْ لَقَدْ رَأَيْتُ نَبِيَّکُمْ صلی الله عليه وسلم وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بَطْنَهُ
نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ کیا تم لوگ کھانے پینے میں اپنی مرضی کے موافق منہمک نہیں ہو (اور جتنا دل چاہے تم لوگ نہیں کھاتے ہو) حالانکہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں ردی کھجوریں پیٹ بھر نہیں تھیں ۔
Nu'maan ibn Bashir Radiyallahu 'Anhu says: "Are you not in the luxuries of eating and drinking, whereas, I had observed that Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam did not possess ordinary types of dates to fill his stomach".
