شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 350

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے گزر اوقات کا ذکر

راوی:

حدثنا عمر بن إسماعيل بن مجالد بن سعيد حدثني أبي عن بيان حدثني قيس بن حازم قال سمعت سعد بن أبي وقاص يقول إني لأَوْل رَجل أَهْرَقَ دَمًا فِي سَبِيلِ اللهِ وَإِنْي لأَوْل رَجلٍ رَمَی بِسَهْمٍ فِی سَبِيلِ اللهِ َلقَدْ رَأَيْتُنِي أغزوا فِي الْعِصَابَةَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمْدٍ صلی الله عليه وسلم مَا نَأکُلْ إلاَّ وَرَقَ الشَجَرِ وَالْحُبْلَةَ حَتَّی تَقَرَحَتْ أَشْدَاقُنَا وَإِنْ أَحَدُنَا لَيَضَعُ کَمَا تَضَعُ الشَّاةُ وَالبَعِير وَأَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ يَعَزِّرُونَنِی فِي الدِّينِ لَقَدْ خِبْتُ إذَنْ وَخَسِرْت وَضَلَ عَمَلِي

سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ امت محمدیہ میں سب سے پہلا شخص جس نے کافر کا خون بہایا ہو میں ہی ہوں اور ایسے ہی پہلا وہ شخص جس نے جہاد میں تیر پھینکا ہو میں ہوں ہم لوگ (یعنی صحابہ کی جماعت ابتداء اسلام میں) ایسی حالت میں جہاد کیا کرتے تھے کہ ہمارے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ تھی۔ درختوں کے پتے اور کیکر کی پھلیاں ہم لوگ کھایا کرتے تھے جس کی وجہ سے ہمارے جبڑے زخمی ہو گئے تھے اور پتے کھانے کی وجہ سے پاخانہ میں بھی اونٹ اور بکری کی طرح مینگنیاں نکلا کرتی تھیں اس کے بعد بھی قبیلہ بنو اسد کے لوگ اسلام کے بارے میں مجھ کو دھمکاتے ہیں اگر میرے دین سے ناواقفیت کا یہی حال ہے جیسا یہ لوگ بتاتے ہیں تو خسر الدنیا والآخرة دنیا اس تنگی وعسرت میں گئی اور دین کی یہ حالت کہ نماز سے بھی زیادہ واقفیت نہ ہوئی ۔

Sa'd bin Abi Waqqias Radiyallahu 'Anhu reports that from the ummah of Muhammad Sallallahu 'Alayhi Wasallam I was the first to take the the blood of a non-believer, and I was the first to shoot an arrow in the path of Allah.We (the group of Sahaabah in the early period of Islaam) went for jihaad in such a state, where we had nothing to eat. We ate the leaves of tree and pods of the acacia tree. As a result our jaw became ulcerous and wounded, and because of the leaves our excreta was like that of sheep and camel. After that too the people of Banu Asad threatend me. If the status of my ignorance in the deen is such as these people claim, then this world and the hereafter is lost. (The days in this world have been spent in poverty and difficulty, and the state of the deen is this that I do not have knowledge of salaah too).

یہ حدیث شیئر کریں