حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَا بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَکَثَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم بِمَکَّةَ ثَلاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَی إِلَيْهِ وَ بِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نبوت کے بعد تیرہ برس مکہ مکرمہ میں رونق افروز رہے ان تیرہ برس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی رہی اس کے بعد مکہ مکرمہ سے ہجرت فرمائی اور دس سال مدینہ منورہ میں قیام رہا اور تریسٹھ سال کی عمر میں وصال ہوا۔
Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu reports: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam lived in Makkah for thirteen years. (In these thirteen years) Wahi was revealed (to Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. After this he made hijrah from Makkah), and lived for ten years in Madinah. He passed away at the age of sixty three.
