شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 363

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ الْهَادِ عَنْ مُوسَی بْنِ سَرْجِسَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَهُوَ بِالْمَوْتِ وَعِنْدَهُ قَدَحٌ فِيهِ مَائٌ وَهُوَ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الْقَدَحِ ثُمَّ يَمْسَحُ وَجْهَهُ بِالْمَائِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَی مُنْکَرَاتِ أَوْ قَالَ عَلَی سَکَرَاتِ الْمَوْتِ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ وصال کے وقت حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ایک پیالہ میں پانی رکھا ہوا تھا کہ اس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بار بار ہاتھ ڈالتے تھے اور چہرہ مبارک پر پھیرتے تھے (کہ یہ شدت حرارت اور گھبراہٹ کے وقت سکون کا سبب ہوتا ہے) اس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارگاہ الٰہی میں یہ دعا فرما رہے تھے کہ یا اللہ موت کے شدت پر میری امداد فرما۔

Qaasim bin Muhammad Radiyallahu 'Anhu reports that 'Aayeshah Radiyallahu 'Anha said: "I had seen Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam at the time of his death, a cup of water was near him. He was putting his hands in the cup and wiping his face with it. (At the time of intense heat and unrest it calms one). Then he was reciting: 'O Allah help me in the difficulties of death"'.

یہ حدیث شیئر کریں