عورتوں کے لئے گھر ہی میں نماز پڑھنا بہتر ہے
راوی:
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ لاَ تَمْنَعُوا نِسَاءَ کُمْ الْمَسَاجِدَ وَبُیُو تُھُنَّ خَیْرٌ لَّھُنَّ۔(رواہ ابوداؤد)
" حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " تم اپنی عورتوں کو مسجدوں (میں آنے) سے نہ روکو لیکن (نماز پڑھنے کے لئے) ان کے گھر ان کے لئے بہتر ہیں۔" (ابوداؤد)
