مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1070

امام کو درمیان میں کھڑا ہونا چاہیے

راوی:

وَعَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَ سَّطُو الْاِمَامَ وَسَدُّ والخَلَلَ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " امام کو درمیان میں رکھو (یعنی صف بندی اس طرح کرو کہ امام کی دائیں اور بائیں جانب کے آدمی برابر ہوں) اور (صف کے) خلا کو بند کرو۔" (ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں