مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1122

حضرت معاذ کے دو مرتبہ نماز پڑھنے کی حقیقت

راوی:

عَنْ جَابِرٍص قَالَ کَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ص ےُّصَلِّیْ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم ثُمَّ ےَاْتِیْ قَوْمَہُ فَےُصَلِّیْ بِھِمْ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)

" حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ ابن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ (پہلے تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھتے تھے اور پھر اپنی قوم کے پاس آکر انہیں نماز پڑھاتے تھے۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
حضرت معاذ ابن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ معمول تھا کہ وہ عشاء کی سنتیں یا نفل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پڑھتے تھے تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت و سعادت حاصل ہو جائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے کا طریقہ بھی معلوم ہو جائے پھر وہاں سے اپنی قوم میں آکر لوگوں کو فرض نماز پڑھایا کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں