مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1139

جمعہ کے بعد چار رکعت سنتیں پڑھنی چاہیں

راوی:

عَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَ ص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلممَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُّصَلِّےًا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ فَلْےُصَلِّ اَرْبَعًا رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَّفِی اُخْرٰی لَہُ قَالَ اِذَا صَلّٰی اَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْےُصَلِّ بَعْدَھَا اَرْبَعًا۔

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " تم میں سے جو آدمی جمعہ کی فرض نماز کے بعد نماز پڑھنے والا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ چار رکعت پڑھے۔ صحیح مسلم اور مسلم ہی کی ایک دوسری روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی آدمی جمعہ کی نماز پڑھے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کے بعد چار رکعت سنتیں بھی پڑھے۔"

یہ حدیث شیئر کریں