تہجد کی ابتدائی دو رکعتوں کی کیفیت کیا ہوتی تھی؟
راوی:
وَعَنْ عَائِشَۃَرضی اللہ عنہا قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَامَ مِنَ اللَّےْلِ لِےُصَلِّیَ اِ فْتَتَحَ صَلٰوتَہُ بِرَکْعَتَےْنِ خَفِےْفَتَےْنِ۔
" اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو (تہجد) کی نماز پڑھنے کھڑے ہوتے تو اپنی نماز کی ابتداء دو ہلکی رکعتوں سے فرماتے تھے۔"
تشریح
" کتاب ازہار " میں لکھا ہے کہ " دو ہلکی رکعتیں" وضو کی دو رکعتیں ہیں کہ ان میں تخفیف یعنی ان کو مختصر پڑھنا ہی مستحب ہے ۔ لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ دونوں رکعتیں تہجد کی ہوتی تھیں جو تحیۃ الوضو کے قائم مقام تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وضو کے لئے علیحدہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔
