مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ وتر کا بیان ۔ حدیث 1259

وتروں کے بعد کی دونوں رکعتوں کی قرأت

راوی:

وَعَنْ اَبِی اُمَامَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّیْھِمَا بَعْدَ الْوِتْرِ وَھُوَ جَالِسٌ یَقْرَأُ فِیْھِمَا اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ وَقُلْ یَا اَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ۔ (رواہ احمد بن حنبل)

" اور حضرت ابوامامہ فرماتے ہیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے اور ان میں اذا زلزلت الارض اور قل یا ایھا لکافرون پڑھتے تھے۔" (جامع ترمذی و دارمی)

یہ حدیث شیئر کریں