مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز قصر سے متعلقہ احادیث ۔ حدیث 1325

سفر میں نماز پڑھنے کا بیان

راوی:

وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ صَحِبْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم ثَمَانِیَۃَ عَشَرَ سَفَرًا فَمَارَأَیْتُہ، تَرَکَ رَکْعَتَیْنِ اِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ الظُّھْرِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ۔

" اور حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے سر تاج دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اٹھارہ دن سفر کا شرف حاصل رہا ہے میں نے اس دوران میں یہ کبھی نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زوال آفتاب کے بعد نماز ظہر سے پہلے دو رکعتیں چھوڑی ہوں۔" (ابوداؤد، ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے)

تشریح
بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوال آفتاب کے بعد اور نماز ظہر سے پہلے دو رکعتیں فرض سے پہلے کی سنتیں پڑھتے ہوں گے اور سفر کی وجہ سے چار رکعتوں پر اکتفا کرتے ہوں گے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دو رکعتیں تحیۃ الوضو کی ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں