مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز استسقاء کا بیان ۔ حدیث 1478

استسقاء میں چادر پھیرنے کا بیان

راوی:

وَعَنْہُ اَنَّہُ قَالَ اسْتَسْقٰی رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم خَمِیْصَۃُ لَّہ، سَوْدَآءُ فَاَرَا دَ اَنْ یَّاْخُذَاَسْفَلَھَا فَیَجْعَلَہ، اَعْلَا ھَا فَلَمَّا ثَقَلَتْ قَلَّبَھَا عَلَی عَا تِقَیْہِ۔ (رواہ احمد بن حنبل و ابوداؤد)

" اور حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش طلب (کرنے کے لئے دعا) کی تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک پر سیاہ رنگ کی چادر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارادہ کیا کہ چادر کے نیچے کا کونا پلٹ کر اسے اوپر کی جانب لائیں (جیسا کہ چادر پھیرنے کا طریقہ ہے) مگر اس میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دقت پیش آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہی مونڈھے پر چادر پلٹ لی۔"

تشریح
مطلب یہ ہے کہ مذکورہ بالا طریقہ کے مطابق جب چادر پھیرنے میں دقت محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ کیا کہ چادر کا دایاں کونا بائیں مونڈھے پر کر لیا اور بایاں کونا دائیں مونڈھے پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر مبارک دوسرے خطبہ میں پھیری تھی کیونکہ چادر پھیرنے کا وقت اور موقع وہی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں