مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 204

علم اور اس کی فضیلت کا بیان

راوی:

وَعَنْ اَبِیْ مَسْعُوْدِ الْاَنْصَارِیِّ صقَالَ جَاءَ رَجُلٌ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ اِنَّہُ اُبْدِعَ بِیْ فَاحْمِلْنِیْ فَقَالَ مَا عِنْدِیْ فَقَالَ رَجُلٌ ےَّا رَسُوْلَ اللّٰہِ اَنَا اَدُلُّہُ عَلٰی مَنْ ےَّحْمِلُہُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ دَلَّ عَلٰی خَےْرٍ فَلَہُ مِثْلُ اَجْرِ فَاعِلِہٖ۔ (صحیح مسلم)

" اور حضرت ابومسعود انصاری ) آپ کا اسم گرامی عقبہ عبداللہ ابن عمرہ ہے مگر یہ بھی کنیت ابومسعود انصاری سے مشہور ہیں۔ حضرت علی المرتضیٰ کے زمانہ خلافت میں انتقال ہوا ہے بعض لوگ فرماتے ہیں کہ ان کی وفات ٤١ھ یا ٤٢ھ میں ہوئی۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ (راوی ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو اور عرض کیا کہ میری سواری چلنے سے عاجز ہوگئی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے سواری عنایت فرمادیجئے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس کوئی سواری نہیں ہے ( کہ تمہیں دے دوں) ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اسے ایسا آدمی بتلاتا ہوں جو اسے سواری دے دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی کسی بھلائی کی طرف راہ نمائی کرے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا کہ اس بھلائی پر عمل کرنے والے کو۔" (صحیح مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں