مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 522

حیض کا بیان

راوی:

عَنْ زَیِدِْ بْنِ اَسْلَمِ قَالَ اِنَّ رَجُلًا سَئَالَ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ مَایَحِلُّ لِیْ مِنِ امْرَاتِی وَھِیَ حَائِضٌ فَقَالَ لَہ، رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم تَشُدُّ عَلَیْھَا اِزَارَ ھَا ثُمَّ شَانُکَ بِاَعْلَاھَا۔ (رَوَاہُ مَالِکٌ وَالدَّارِمِیُّ مُرْسَلًا)

" حضرت زید ابن اسلم (بھی) فرماتے ہیں کہ " ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میرے لئے میری بیوی سے جب کہ وہ ایام کی حالت میں ہو تو کیا جائز ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اس کے جسم پر اس کا تہ بند خوب مضبوط باندھ لو پھر تہبند کے اوپر تمام کام ہے۔" (یعنی ناف سے اوپر تم کو اختلاط مباح ہے اور ناف کے نیچے حرام ہے۔" (مالک اور دارمی نے اس حدیث کو بطریق ارسال روایت کیا ہے)

یہ حدیث شیئر کریں