مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 710

مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ اِذَا دَخَلَ المَسْجِدَ اَعُوْذُ بِاﷲِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ قَالَ فَاِذَا قَالَ ذٰلِکَ قَالَ الشَّیْطَانُ حَفِظَ مِنِّی سَائِرَ الیَوْمِ۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت عبداللہ ابن عمرو ابن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے ۔ اعوذ باللہ العظیم وبوجھہ الکریم وسلطانہ القدیم من الشیطن الرحیم یعنی میں اللہ عطمت والے بزرگ ذات والے اور ہمیشہ کی سلطنت والے کے ساتھ شیطان مردود سے پناہ مانگتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی آدمی مسجد میں داخل ہونے کے وقت یہ دعا پرھتا ہے تو شیطان (اس آدمی کے بارے ) میں کہتا ہے کہ یہ بندہ تمام دن میرے شر سے محفوظ رہا۔ " (ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں