مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جامع دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1030

شکر گزار ہونے کی دعا

راوی:

وعن أبي هريرة قال : دعاء حفظته من رسول الله صلى الله عليه و سلم لا أدعه : " اللهم اجعلني أعظم شكرك وأكثر ذكرك وأتبع نصحك وأحفظ وصيتك " . رواه الترمذي

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ دعا یاد کی ہے جسے میں ترک نہیں کرتا۔ دعا (اللہم اجعلنی اعظم شکرک واکثر ذکرک واتبع نصحک واحفظ وصیتک)۔ یعنی اے اللہ! مجھے توفیق دے کہ میں تیرا بڑا شکر ادا کروں، تیرا بہت ذکر کروں، تیری نصیحت کو پورا کروں اور تیری وصیت یاد رکھوں۔ (ترمذی)

تشریح
نصیحت سے مراد بندوں کے حقوق ہیں اور وصیت سے مراد اللہ تعالیٰ کے حقوق ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدایا! تونے لوگوں کے حقوق ادا کرنے کا مجھے جو حکم دیا ہے اور اپنے حقوق کی ادائیگی کا جو فریضہ مجھ پر عائد کیا ہے اس پر محافظت کروں یعنی دونوں قسم کے حقوق ادا کرتا رہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں