مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ سر منڈانے کا بیان ۔ حدیث 1220

طواف زیارۃ میں رمل نہیں ہے

راوی:

وعن ابن عباس : أن النبي صلى الله عليه و سلم لم يرمل في السبع الذي أفاض فيه . رواه أبو داود وابن ماجه

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف زیارت میں رمل نہیں کیا۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ)

تشریح
جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے کہ " شانہ ہلاتے ہوئے چھاتی نکال کر کچھ تیزی کے ساتھ چلنا " رمل کہلاتا ہے ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف زیارۃ میں جو کہ فرض ہے رمل نہیں کیا کیونکہ طواف قدوم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کر چکے تھے۔
اس بارہ میں مسئلہ بھی یہی ہے جو شخص طواف قدوم میں رمل و سعی کر چکا ہو وہ طواف زیارۃ میں نہ تو رمل کرے اور نہ طواف کے بعد سعی کرے اور جو شخص طواف قدوم میں یہ دونوں چیزیں نہ کر چکا ہو تو پھر وہ طواف زیارت میں رمل بھی کرے اور اس کے بعد سعی بھی کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں