مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مدینہ کا بیان ۔ حدیث 1291

مدینہ میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہوگا

راوی:

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " على أنقاب المدينة ملائكة لا يدخلها الطاعون ولا الدجال "

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مدینہ کے راستوں یا اس کے دروازوں پر بطور نگہبان فرشتے متعین ہیں، نہ تو مدینہ میں طاعون کی بیماری داخل ہو گی نہ دجال داخل ہو گا (بخاری ومسلم)

تشریح
" طاعون" وبا کے علاوہ ایک خاص بیماری کو بھی کہتے ہیں چنانچہ یہاں حدیث میں اسی خاص بیماری کے بارہ میں فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کی برکت سے یہ بیماری مدینہ میں داخل نہیں ہو گی، گویا یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک صریح معجزہ ہے۔
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے اپنی کتاب میں طاعون کا ترجمہ " وباء" ہی کیا ہے اور فرمایا ہے کہ مدینہ میں وباء کا داخل نہ ہونا یا تو دجال کے ظاہر ہونے کے وقت ہو گا یا یہ کہ اس کا تعلق ہر زمانہ سے ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں