مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مدینہ کا بیان ۔ حدیث 1293

اہل مدینہ سے مکروفریب کرنے والے کی سزا

راوی:

وعن سعد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يكيد أهل المدينة أحد إلا انماع كما ينماع الملح في الماء "

حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص بھی مدینہ والوں سے مکر و فریب کرے گا وہ اس طرح گھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
تاریخ اسلام کی بدنام ترین شخصیت یزید کا یہی حال ہوا کہ وہ واقعہ حرہ کے بعد دق اور سل کی بیماری میں گھل گھل کر مر گیا۔

یہ حدیث شیئر کریں