مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جنازہ کے ساتھ چلنے اور نماز جنازہ کا بیان ۔ حدیث 166

جنازہ دیکھ کر کھڑا نہ ہونا چاہئے

راوی:

وعن علي قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم أمرنا بالقيام في الجنازة ثم جلس بعد ذلك وأمرنا بالجلوس . رواه أحمد

حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (پہلے تو) ہمیں جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جانے کے لئے فرمایا کرتے تھے پھر (بعد میں) آپ بیٹھے رہتے تھے اور ہمیں بھی بیٹھے رہنے کے لئے فرماتے تھے۔ (احمد)

تشریح
اس حدیث کے ظاہر مفہوم سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ پہلے تو جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جانے کا حکم تھا مگر بعد میں یہ حکم منسوخ قرار دے دیا گیا لہٰذا اب اس کے بعد مسئلہ یہی ہے کہ جو لوگ جنازہ کے ساتھ نہ ہوں بلکہ کہیں بیٹھے ہوئے ہوں انہیں جنازہ دیکھ کر کھڑا نہ ہونا چاہئے۔

یہ حدیث شیئر کریں