مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 23

زمانہ بیماری کے فوت شدہ اور اودونوافل کا ثواب ملتا ہے

راوی:

وعن أبي موسى قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا مرض العبد أو سافر كتب له بمثل ما كان يعمل مقيما صحيحا " رواه البخاري

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی بندہ بیمار ہوتا ہے یا سفر میں جاتا ہے (اور اس کی بیماری یا سفر کی وجہ سے اس کے اور ادو نوافل فوت ہو جاتے ہیں) تو (اس کے نامہ اعمال میں اتنے عمل لکھ دیئے جاتے ہیں جو وہ حالت قیام اور زمانہ تندرستی میں کیا کرتا تھا۔ (بخاری)

یہ حدیث شیئر کریں