مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 280

زکوۃ کا کچھ حصہ چھپانا یا روکنا ناجائز ہے

راوی:

وعن بشير بن الخصاصية قال : قلنا : إن أهل الصدقة يعتدون علينا أفنكتم من أموالنا بقدر ما يعتدون ؟ قال : " لا " رواه أبو داود

بشیر بن خصاصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ زکوۃ لینے والے ہمارے اوپر زیاتی کرتے ہیں یعنی مقدار واجب سے زیادہ لیتے ہیں تو کیا ہم اپنے مال میں سے اتنا حصہ چھپالیں جتنا کہ وہ ہم سے زائد وصول کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ (ابو داؤد)

تشریح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اپنے زکوۃ کے مال میں سے کسی قدر چھپانے یا روکنے کی اجازت اس لئے عطا نہیں فرمائی کہ غالباً وہ لوگ تو اپنے گمان کے مطابق یہی سمجھتے تھے کہ زکوۃ وصول کرنے والے ان سے مقدار واجب سے بھی زیادہ زکوۃ وصول کرتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں