مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ روزہ کو پاک کرنے کا بیان ۔ حدیث 516

روزہ میں بیوی کی زبان کو اپنے منہ میں لینے کا مسئلہ

راوی:

عن عائشة : أن الني صلى الله عليه و سلم : كان يقبلها وهو صائم ويمص لسنانها . رواه أبو داود

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارہ میں منقول ہے۔ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں ان کا بوسہ لیتے تھے۔ اور ان کی زبان اپنے دہن مبارک میں لیتے تھے۔ (ابو داؤد)

تشریح
اگرچہ یہ حدیث ضعیف ہے لیکن تمام ہی ائمہ کے نزدیک چونکہ کسی غیر (یعنی اپنی بیوی) کا تھوک لگنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس لئے اگر اس حدیث کو بدرجہ احتمال صحیح مان لیا جائے تو یہ کہا جائے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی زبان اپنے منہ میں لے کر تھوک منہ سے باہر پھینک دیتے ہوں گے یا اسے نگلتے نہ ہوں گے

یہ حدیث شیئر کریں