مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ لیلۃ القدر کا بیان ۔ حدیث 599

رمضان کے آخری عشرہ میں مجاہدہ

راوی:

وعن عائشة رضي الله عنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يجتهد في العشر الأواخر ما لا يجتهد في غيره . رواه مسلم

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں جس قدر ریاضت و مجاہدہ کرتے اتنا مجاہدہ اور کسی مہینہ میں نہیں کرتے تھے۔ (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت و طاعت بہت زیادہ کرتے تھے کیونکہ اسی عشرہ میں لیلۃ القدر کی عظیم سعادت حاصل ہوتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں