مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان ۔ حدیث 838

خوشی ومصیبت دونوں صورتوں میں اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت

راوی:

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أول من يدعى إلى الجنة يوم القيامة الذين يحمدون الله في السراء والضراء " . رواهما البيهقي في شعب الإيمان

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن جنت کی طرف جن لوگوں کو پہلے بلایا جائے گا ان میں وہ ہوں گے جو خوشی کے وقت بھی اور سختی کے وقت بھی اللہ کی تعریف کرتے ہیں یعنی دونوں صورتوں میں راضی برضاء مولیٰ رہتے ہیں ان دونوں روایتوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں