مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 9

بیمار کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاء شفائ

راوی:

وعن عائشة رضي الله عنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا اشتكى منا إنسان مسحه بيمينه ثم قال : " أذهب الباس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما "

اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کا یہ طریقہ تھا) جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر داہنا ہاتھ پھیرتے اور یہ (دعا) فرماتے ۔ اے لوگوں کے پروردگار! بیماری دور کر دے اور شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیرے سوا کسی کی شفاء ایسی نہیں جو بیماری کو دور کر دے۔ (بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں