مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ قریب المرگ کے سامنے جو چیز پڑھی جاتی ہے اس کا بیان ۔ حدیث 95

قریب المرگ کو تلقین

راوی:

عن أبي سعيد وأبي هريرة قالا : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لقنوا موتاكم لا إله إلا الله " . رواه مسلم

حضرت ابوسعید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جو لوگ قریب المرگ ہوں انہیں (کلمہ) لاالہ الا اللہ کی تلقین کرو" (مسلم)

تشریح
' 'تلقین" کے معنی پڑھنا ہیں تلقین سے مراد قریب المرگ کے رو برو کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھنا، تاکہ وہ بھی سن کر پڑھے مگر قریب المرگ سے نہ کہا جائے یہ تم بھی پڑھو مبادا کہ شدت مرض یا بدحواسی کے سبب اس کے منہ سے انکار نکل جائے۔ جمہور علماء کے نزدیک یہ تلقین مستحب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں