مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 967

دعاء رخصت ووداع

راوی:

وعن عبد الله الخطمي قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا أراد أن يستودع الجيش قال : " أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم " . رواه أبو داود

حضرت عبداللہ خطمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب لشکر کو رخصت کرنے کا ارادہ فرماتے تو دعا فرماتے میں نے تمہارا دین ، تمہاری امانت اور تمہارا آخری عمل اللہ کو سونپا۔

یہ حدیث شیئر کریں