مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد میں لڑنے کا بیان ۔ حدیث 1056

صحابہ کرام جنگ کے وقت شور وشغب ناپسند کرتے تھے

راوی:

وعن قيس بن عباد قال : كان أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم يكرهون الصوت عند القتال . رواه أبو داود

اور حضرت قیس ابن عباد کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ (میدان جنگ میں ) لڑائی کے وقت (اللہ کا نام لینے کے علاوہ ) آواز کے (شور وشغب ) کو ناپسند کرتے تھے ۔" (ابو داؤد)

تشریح :
فوجیوں کی عام عادت ہوتی ہے کہ وہ میدان جنگ میں لڑائی کے وقت شوروشغب چیخ وپکار اور بے مقصد نعرہ بازی کرتے ہیں اور اپنی شجاعت وبہادری کے نعرے بلند کرتے ہیں تا کہ دشمن پر ہیبت ورعب پڑے لیکن صحابہ اس بات کی کوئی حقیقت نہیں جانتے تھے بلکہ وہ صرف اللہ کا نام بلند کرتے تھے (یعنی اللہ اکبر کا نعرہ لگایا کرتے تھے ) اور اگر ان کے منہ سے آواز بلند ہوتی تھی تو وہ صرف ذکر الہٰی پر مشتمل ہوتی تھی کیونکہ درحقیقت صرف اللہ ہی کا نام بلند کرنے میں دنیا وآخرت کی مطلب برآری ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں