مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان ۔ حدیث 1108

خائن کی اطلاع نہ دینے والا بھی خائن کے حکم میں ہے

راوی:

وعن سمرة بن جندب قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " من يكتم غالا فإنه مثله " . رواه أبو داود

اور حضرت سمرہ ابن جندب کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص نے مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کی خیانت کو چھپایا ( یعنی وہ امیر و حاکم کے علم میں یہ بات نہیں لایا کہ فلاں شخص نے خیانت کی ہے ) تو گنہگار ہونے کے اعتبار سے ) وہ (بھی ) خیانت کرنے والے کی طرح ہے ۔" ( ابوداؤد )

یہ حدیث شیئر کریں