مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان ۔ حدیث 252

لقطہ کو بغیر تشہیر اپنے پاس رکھنا خیانت ہے

راوی:

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من آوى ضالة فهو ضال ما لم يعرفها " . رواه مسلم

اور حضرت زید کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی کی کوئی گم شدہ چیز اٹھا کر رکھ لے تو وہ گمراہ ہے جب تک کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرے (مسلم)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ جو شخص کس کی کوئی گم شدہ چیز بطور لقطہ اپنے پاس رکھے تو اسے چاہئے کہ وہ اس چیز کی تشہیر واعلان کرتا رہے بغیر تشہیر اپنے پاس نہ رکھ چھوڑے کیونکہ یہ خیانت اور گمراہی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں