مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ نفقات اور لونڈی غلام کے حقوق کا بیان ۔ حدیث 557

مملوک کے بارہ میں ایک ہدایت

راوی:

وعن أبي ذر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من لاءمكم من مملوكيكم فأطعموه مما تأكلون واكسوه مما تكسون ومن لا يلائمكم منهم فبيعوه ولا تعذبوا خلق الله " . رواه أحمد وأبو داود

اور حضرت ابوذر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے مملوک لونڈی غلام میں سے جو لونڈی غلام تمہاری اطاعت و خدمت تمہاری خواہش کے مطابق کرے اور وہ تمہارے مزاج کے موافق ہو تو اس کو ہی کھلاؤ جو تم خود کھاتے ہو اور اس کو وہی پہناؤ جو تم پہنتے ہو کیونکہ جب وہ تمہارا دل خوش کرتا ہے تو تم بھی اس کا دل خوش کرو اور جو لونڈی غلام تمہارے مزاج کے موافق نہ ہو تو اس کو تکلیف نہ دو بلکہ بیچ ڈالو اللہ کی مخلوق کو تکلیف دینا درست نہیں ہے ( احمد ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں