مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 662

قتل شبہ عمد کے مرتکب کو سزائے موت نہیں دی جاسکتی

راوی:

وعنه عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " عقل شبه العمد مغلظ مثل عقل العمد ولا يقتل صاحبه " . رواه أبو داود
(2/296)

35

اور حضرت عمرو ابن شعیب اپنی والدہ سے اور وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " قتل شبہ عمد کی دیت قتل عمد کی دیت کی طرح سخت ہے لیکن شبہ عمد کے مرتکب کو قتل نہ کیا جائے ۔" (ابو داؤد)

تشریح :
حدیث کے آخری جملہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے کسی کو بطریق شبہ عمد قتل کیا تو اس قصاص میں قتل نہیں کیا جائے! یہ بات اس شبہ کو دور کرنے کے لئے فرمائی گئی ہے کہ حدیث کے پہلے جملہ کے مطابق قتل شبہ عمد کا مرتکب قتل عمد کے مرتکب کے مشابہ ہو تو چاہے کہ جس طرح قتل عمد کے مرتکب کو سزاء موت دی جاتی ہے اسی طرح شبہ عمد کا مرتکب بھی سزاء موت کا مستوجب ہو لہٰذا اس شبہ کو دور کر دیا گیا کہ اس مشابہت کا یہ مطلب قطعا نہیں ہے کہ اس کو قصاص میں قتل بھی کیا جائے ۔

یہ حدیث شیئر کریں