مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان ۔ حدیث 685

مسلمان پر تلوار اٹھانے والے کے بارے میں وعید

راوی:

وعن ابن عمر
رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " لجهنم سبعة أبواب : باب منها لمن سل السيف على أمتي أو قال : على أمة محمد " . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
وحديث أبي هريرة : " الرجل جبار " ذكر في " باب الغضب "
هذا الباب خال من الفصل الثالث

اور حضرت ابن عمر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا " دوزخ کے سات دروازے ہیں ، ان میں سے ایک دروازہ اس شخص کے لئے ہے جو میری امت (کے لوگوں ) پر ۔ یا یہ فرمایا ۔ امت محمدیہ پر (ناحق ) تلوار اٹھائے " اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ۔"
(وحدیث ابی ہریرہ الرجل جبار ذکر فی باب الغصب )
اور حضرت ابوہریرہ کی حدیث الرجل جبار الخ باب الغصب میں نقل کی جا چکی ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں