مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مرتدوں اور فساد برپا کرنے والوں کو قتل کردینے کا بیان ۔ حدیث 703

کسی مسلمان کو خوف ودہشت میں مبتلا کرنے کی ممانعت

راوی:

وعن ابن أبي ليلى قال : حدثنا أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم أنهم كانوا يسيرون مع رسول الله صلى الله عليه و سلم فنام رجل منهم فانطلق بعضهم إلى حبل معه فأخذه ففزع فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يحل لمسلم أن يروع مسلما " . رواه أبو داود

اور حضرت ابن ابی لیلی (تابعی ) کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی کہ وہ کسی موقع پر رات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر میں تھے ان میں سے ایک شخص جب کسی پڑاؤ پر سو گیا تو ان میں کا ایک دوسرا شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر چلا اور سونے والا اس سے ڈر گیا ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کی یہ حرکت دیکھ لی یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں سنا تو فرمایا کہ کسی مسلمان کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے ۔" (ابو داؤد )

یہ حدیث شیئر کریں