مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امارت وقضا کا بیان ۔ حدیث 828

اگر امیر وحاکم کسی گناہکا حکم دے تو اس کی اطاعت نہ کرو

راوی:

وعن النواس بن سمعان قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق " . رواه في شرح السنة

اور حضرت نو اس ابن سمعان کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " مخلوق کے کسی ایسے حکم کی بھی تابعداری جائز نہیں جس سے خالق کی نافرمانی ہو ۔" (شرح السنۃ )

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر مخلوق (کوئی انسان ) خواہ وہ امیر و حاکم ہی کیوں نہ ہو کوئی ایسا حکم دے جس پر عمل کرنے سے خالق (یعنی اللہ تعالیٰ ) کی نافرمانی ہوتی ہو اور گناہ لازم آتا ہو تو اس حکم کو مطلقا نہ ماننا چاہئے ۔ہاں کسی شخص کو اس کی اطاعت پر بزور طاقت مجبور کیا گیا تو اس صورت میں گناہ نہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں