مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 914

جہاد میں شرکت ، دوزخ سے محفوظ رکھنے کی ضامن ہے

راوی:

وعن أبي عبس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما اغبرت قدما عبد في سبيل الله فتمسه النار " . رواه البخاري

اور حضرت ابوعبس کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس بندے کے پاؤں اللہ کی راہ (یعنی جہاد میں ) گرد آلود ہو جاتے ہیں تو پھر اس کو (دوزخ کی آگ نہیں چھوتی ۔" (بخاری)

تشریح :
یہ ارشاد گرامی دراصل راہ جہاد میں سعی ومشقت کے اظہار کا کنایۃ پیرایہ بیان ہے اس بات کو زیادہ سے زیادہ بیان کرتا ہے کہ جب جہاد کے راستے میں محض قدموں کا گرد آلود ہو جانا دوزخ کی آگ سے حفاظت کا ضامن ہے تو نفس جہاد کے ثواب اور اس شخص کی فضیلت کا کیا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو راہ جہاد کی مشقتیں برداشت کرتا ہوا میدان جنگ میں پہنچے اور جہاد میں شریک ہو ۔

یہ حدیث شیئر کریں