مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 915

کافر کو مارنے والے مجاہد کے بارے میں ایک خاص بشارت

راوی:

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " لا يجتمع كافر وقاتله في النار أبدا " . رواه مسلم

اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " کافر اور اس کو مارنے والا (مسلمان) کبھی بھی دوزخ میں ایک جا نہیں ہو سکتا ۔" (مسلم)

تشریح :
اس حدیث میں بطور خاص اس مسلمان کے لئے بشارت ہے جو جہاد میں کسی کافر کو مارے کہ وہ (مسلمان ) ہرگز دوزخ میں نہیں جائے گا ۔ اور حقیقت میں یہ ارشاد گرامی جہاد کی فضیلت کو ظاہر کرتا ہے جو مسلمان جہاد میں شریک ہوگا وہ غالبًا کسی کافر کو مارے گا اور جب کافر کو مارے گا تو وہ دوزخ سے محفوظ رہے گا اگرچہ اس کی جزاء بھی جنت ہے جو جہاد میں شریک ہوا اور اس میں پوری جدوجہد کرے لیکن کسی کافر کو قتل نہ کر سکے ۔

یہ حدیث شیئر کریں