مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 923

خدا کی راہ میں زخمی ہونے والا مجاہد قیامت کے دن اسی حال میں اٹھے گا

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يكلم أحد في سبيل الله والله أعلم بمن يكلم في سبيله إلا جاء يوم القيامة وجرحه يثعب دما اللون لون الدم والريح ريح المسك "

اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو شخص اللہ کی راہ میں (یعنی جہاد ) میں زخمی کیا جاتا ہے ، اور اللہ اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ میں زخمی کیا جاتا ہے تو وہ مجاہد قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون بہتا ہوگا اور اس خون کا رنگ خون کے رنگ کا سا ہوگا اور اس کی بو مشک کی خوشبو کی طرح ہوگی ۔" ( بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں