مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 948

شہداء پر حق تعالیٰ کے انعامات

راوی:

وعن المقدام بن معدي كرب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " للشهيد عند الله ست خصال : يغفر له في أول دفعة ويرى مقعده من الجنة ويجار من عذاب القبر ويأمن من الفزع الأكبر ويوضع على رأسه تاج الوقار الياقوتة منها خير من الدنيا وما فيها ويزوج ثنتين وسبعين زوجة من الحور العين ويشفع في سبعين من أقربائه " . رواه الترمذي وابن ماجه

اور حضرت مقدام ابن معد یکرب کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حق تعالیٰ کے ہاں شہید کے لئے چھ امتیازی انعامات ہیں (١) اس کو پہلی مرتبہ میں ہی (یعنی اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی ) بخش دیا جاتا ہے (٢) اس کو جان نکلتے وقت ہی جنت میں اپنا ٹھکانا دکھا دیا جاتا ہے (٣) وہ قبر کے عذاب سے محفوظ رہتا ہے (٤) وہ بڑی گھبراہٹ یعنی آگ کے عذاب سے مامون رہے گا (٥) اس کے سر پر عظمت و وقار کا تاج رکھا جائے گا جس کا یاقوت دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے بہتر وگرانما یہ ہوگا (٦) اس کی زوجیت میں بڑی آنکھوں والی بہتر حوریں دی جائیں گی اور اس کے عزیز و اقرباء میں سے ستر آدمیوں کے حق میں اس کی شفاعت قبول کی جائے گی
"

یہ حدیث شیئر کریں