مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آرزو اور حرص کا بیان ۔ حدیث 1179

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے فقر و افلاس کا حال

راوی:

وعن أبي هريرة أنه أصابهم جوع فأعطاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم تمرة تمرة . رواه الترمذي

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب فقراء صحابہ کو بھوک کی شدت نے پریشان کیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور عطا فرمائی۔ (ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ان صحابہ رضی اللہ عنہم پر فقر و افلاس اور کھانے پینے کی تنگی کا اتنا زیادہ غلبہ تھا کہ بسا اوقات انہیں ایک ایک کھجور پر اکتفا کرنا پڑتا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں