مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کسب اور طلب حلال کا بیان ۔ حدیث 1237

خدا پر بھروسہ

راوی:

وعن
أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال قال ربكم عز وجل لو أن عبيدي أطاعوني لأسقيتهم المطر بالليل وأطلعت عليهم الشمس بالنهار ولم أسمعهم صوت الرعد . رواه أحمد .

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بزرگ وبرتر تمہارا پروردگار فرماتا ہے کہ اگر میرے بندے میری فرمانبرداری کریں (یعنی میرے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں، اور میری رضاء وخوشنودی کے خلاف کوئی کام نہ کریں تو یقینا میں ان پر رات میں تو بارش برساؤ تاکہ وہ راحت و چین کی نیند سائیں اور دن کو ان پر دھوپ کی چادر پھیلاؤں تاکہ وہ اپنے کام وکاج میں مشغول رہ سکیں اور خواہ دن ہو یا رات ان کو بادل گرجنے کی آواز نہ سناؤں تاکہ تو ان کی نیند اور آرام میں خلل پڑے اور نہ وہ ڈرنے اور گھبرانے کی وجہ سے اپنے کام کاج میں کسی رخنہ اور نقصان سے دوچار ہوں۔ (احمد)

یہ حدیث شیئر کریں