مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1355

ایک قحطانی شخص کے بارے میں پیش گوئی

راوی:

وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تذهب الأيام والليالي حتى يملك رجل يقال له الجهجاه . وفي رواية حتى يملك رجل من الموالي يقال له الجهجاه . رواه مسلم

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ دن و رات اس وقت تک تمام نہیں ہوں گے (یعنی اس وقت تک زمانہ کا اختتام نہیں ہوگا اور قیامت نہیں آئے گی) جب تک کہ وہ شخص مالک نہ ہو جائے گا یعنی لوگوں پر اقتدار وتسلط نہ پا لے گا جس کو جہجاہ کہا جائے گا اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جب تک موالی میں سے ایک شخص مالک ہو جائے گا یعنی لوگوں پر اقتدار وتسلط نہ پا لے گا جس کو جہجاہ کہا جائے گا۔ (مسلم)

تشریح
" موالی" مولیٰ کی جمع ہے جس کے معنی غلام کے ہیں۔ لفظ جہجاہ بعض نسخوں میں تو دو " ہ" کے ساتھ منقول ہے اور بعض نسخوں میں آخری ہ کے بغیر یعن جہجا منقول ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں