مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 24

غیر مسلم کے برتن میں کھانے پینے کی مشروط اجازت

راوی:

وعن أبي ثعلبة الخشني قال : قلت : يا رسول الله إنا أهل سفر تمر اليهود والنصارى والمجوس فلا نجد غير آنيتهم قال : " فإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها بالماء ثم كلوا فيها واشربوا " . رواه الترمذي

" اور حضرت ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا ۔ " یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! ہم ( اکثر ) سفر کرنے والے لوگوں میں سے ہیں ، ہمارا گزر یہودیوں ، عیسائیوں اور مجوسیوں ( کی آبادیوں ) پر سے ( بھی ) ہوتا ہے ، اس وقت ان کے برتنوں کے علاوہ اور برتن ہمارے پاس نہیں ہوتے ( تو کیا ہم ان کے برتنوں میں کھا پی سکتے ہیں ؟ ) " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اگر تمہیں ان کے برتنوں کے علاوہ برتن دستیاب نہ ہوں تو ان کے برتنوں کو پانی سے دھو مانج لو اور پھر ان میں کھاؤ پیو ۔ " ( ترمذی )

تشریح
غیر مسلم کے برتن میں کھانے پینے کے سلسلے میں الفصل الاول میں بھی حدیث گزری ہے اور اس موقع پر اس مسئلہ کی وضاحت کی جا چکی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں