مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 310

مباحات میں سے جو چاہو کھاؤ پہنو لیکن اسراف اور تکبر سے دامن بچاؤ

راوی:

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " كلوا واشربوا وتصدقوا والبسوا ما لم يخالط إسراف ولا مخيلة " . رواه أحمد والنسائي وابن ماجه

اور حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اپنی حاجت و ضرورت کے بقدر ) کھاؤ اور پیو اور جو چیز تمہاری حاجت اور ضرورت سے زائد ہو اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرو (نیز پہننے کی مباح چیزوں میں سے جو چاہو ) پہنو جب تک کہ اس میں اسراف اور تکبر نہ ہو ۔" (احمد، نسائی، ابن ماجہ )

یہ حدیث شیئر کریں