آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں میں پہنتے تھے
راوی:
عن عبد الله بن جعفر قال : كان النبي صلى الله عليه وسلم يتختم في يمينه . رواه ابن ماجه
حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی کو اپنے دائیں ہاتھ میں پہنا کرتے تھے ۔ (ابن ماجہ ) ابوداؤد، اور نسائی نے اس روایت کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے ۔"
